این آر آئی
آندھراپردیش کی طالبہ کی امریکہ میں موت – تین دن کی کھانسی کے دوران چل بسی
آندھرا پردیش کے ضلع باپٹلہ کے کارن چیڈو گاؤں کے کسان رام کرشنا اور وینا کماری کی اکلوتی بیٹی راجیا لکشمی اعلیٰ تعلیم کے لئے امریکہ گئی تھی۔ بی ٹیک مکمل کرنے کے بعد اس نے ماسٹرز (MS) کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ والدین نے قرض لے کر بیٹی کو بیرون ملک بھیجا تھا تاکہ وہ بہتر مستقبل حاصل کر سکے۔
راجیا لکشمی نے بڑی محنت سے اپنی تعلیم مکمل کی اور نوکری کی تلاش میں مصروف تھی۔ لیکن پچھلے دو تین دن سے اسے کھانسی اور سینے میں درد کی شکایت تھی۔ جمعہ کی رات وہ نیند میں ہی اچانک چل بسی۔
یہ خبر جیسے ہی والدین کو ملی، وہ صدمے سے نڈھال ہو گئے۔ بیٹی کی اچانک موت پر سکتہ طاری ہوگیا۔ اب وہ نعش کو امریکہ سے واپس لانے کے لیے بھی شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔



