این آر آئی
امریکہ میں روزگار کی تلاش کرنے والے ہندوستانی شہریوں کے لئے بری خبر !

امریکہ میں ملازمت کے خواہشمند ہندوستانی شہریوں کے لیے ایک بڑا دھچکہ سامنے آیا ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایچ-1 بی ویزا کی سالانہ فیس میں غیر معمولی اضافہ کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دیا ہے
۔ اس فیصلے پر ٹرمپ نے باضابطہ طور پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔ ایچ-1 بی ویزا امریکی کمپنیوں کو غیر ملکی ماہرین کو ملازمت دینے کی سہولت فراہم کرتا ہے، لیکن اتنی بھاری فیس کے باعث کمپنیاں اب غیر ملکی افرادی قوت کی بھرتی میں ہچکچاہٹ کا شکار ہوں گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں بھارتی آئی ٹی پروفیشنلز اور دیگر ماہرین کے لیے امریکہ میں ملازمت کے مواقع میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔ اس فیصلے کو امریکی مقامی روزگار کے تحفظ کی پالیسی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔