این آر آئی

چیف منسٹر ریونت ریڈی کا سوئٹزرلینڈ میں تلنگانہ این آر ایز کا شاندار استقبال _ جگتیال کے افراد بھی شامل

جدہ _ 16 جنوری ( عرفان محمد) تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی کا سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورچ ایرپورٹ پر  تلنگانہ این آر ایز نے استقبال کیا۔سوئٹزرلینڈ کے داوس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کی کانفرنس میں شرکت کے لئے اتوار کو چیف منسٹر ریونت ریڈی نئی دہلی سے زیورچ کے لئے روانہ ہوئے تھے لیکن گھنے  کہر کی وجہ سے چیف منسٹر کی پرواز 6 گھنٹے تاخیر سے پہنچی

 

۔ ان کی آمد کے موقع پر زیورچ میں مقیم تلنگانہ کے این آر ایز نے سنکرانتی کے پیش نظر  ایک تقریب کا اہتمام کیا تھا لیکن چیف منسٹر ریونت ریڈی کی تاخیر سے آمد پر عشائیہ کی تقریب کو منسوخ کردیا گیا۔تاہم تلنگانہ این آر ایز کی چند اہم شخصیات نے ایرپورٹ پر چیف منسٹر  ریونت ریڈی اور وزیر انڈسٹریز ڈی سریدھر بابو کا استقبال کیا۔ جن میں قابل ذکر شخصیت مدالا اروند  ہریش ریڈی (نرمل)، عمران ولد  محمد سمیع الدین مرحوم نزد جامع مسجد  جگتیال بھی  شامل تھے عمران گزشتہ 22 سالوں سے سوئٹزرلینڈ میں مقیم ہیں۔

 

دبئی میں مقیم ان کے بہنوئی راشد علی فردوس ( جگتیال) ابھیشیک ریڈی (سدی پیٹ) راہول ریڈی کنڈااورم (محبوب نگر) ذاکر محمد (حیدرآباد) اور سوئس تلگو اسوسی ایشن کی جانب سے فانی، تلنگانہ پی سی سی این آر ایز کی جانب سے منڈا بھیم ریڈی اور دیگر موجود تھے ان تمام نے ریونت ریڈی کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button