این آر آئی

کینیڈا کی جامع مسجد میں نماز عید، روح پرور مناظر، تلنگانہ کے معززین شریک 

کینیڈا کی جامع مسجد میں نماز عید، روح پرور مناظر، تلنگانہ کے معززین شریک

حیدرآباد 23 مارچ (ای‌میل) کینیڈا کی جامع مسجد میں حیدرآبادی مسلمانوں نے عیدالفطر مذہبی جوش و خروش اور نہایت عقیدت کے ساتھ منائی۔ اس موقع پر تقریباً 10 ہزار سے زائد مسلمانوں نے نمازِ عید ادا کی۔ دیار غیر میں روحانی فضا، بھائی چارہ اور اتحاد کا خوبصورت منظر دیکھنے میں آیا۔

 

مسلمانوں نے نماز کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی اور اجتماعی دعاوں کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر حیدرآبادی کمیونٹی کے ذمہ داران جناب فیروز خان، جناب مشتاق احمد، جناب الیاس صدیقی، جناب وہاج احمد، جناب امام نفیس، مولانا مفتی عامر رحمانی قاسمی، جناب وسیم احمد، جناب محمد عبدالبصیر صدر جامع مسجد، جناب علیم قریشی، جناب شاہد صدیقی، جناب علیم فرید سید، جناب سید محبوب اور دیگر معززین نے شرکت کی،

 

تمام حاضرین کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ مقررین نے اپنے مختصر پیغامات میں عید کے حقیقی پیغام یعنی محبت، بھائی چارہ، ہمدردی اور خدمتِ خلق کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ تقریب کے دوران نظم و ضبط کا خاص خیال رکھا گیا اور مسلم کمیونٹی کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔ اس موقع پر بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جس سے ایک خوشگوار اور روح پرور ماحول قائم رہا۔ مقررین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امتِ مسلمہ کو اتحاد و اتفاق عطا فرمائے اور دنیا بھر میں امن و سلامتی قائم کرے۔

ایک علحیدہ تقریب میں تلنگانہ کے جگتیال شہر سے تعلق رکھنے والے شیخ ابراہیم علی حسن کینڈا کے اسلامک سنٹر میں  مقامی یونیورسٹی کے اسٹاف سے اسلام کی دعوت دیتے ہوئے عید ملاپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

 

کینیڈا کے مختلف شہروں اور مقامات پر واقع مساجد میں عیدالفطر کی نماز نہایت خوش و خُشوع کے ساتھ ادا کی گئی۔ نمازِ عید کے اجتماعات میں بڑی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی جن میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔

 

نمازِ عید کے موقع پر مساجد اور عیدگاہوں میں روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے، جہاں بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں نے ایک ساتھ صفیں باندھ کر نماز ادا کی۔ خطباتِ عید میں اتحاد، اخوت، صبر اور سماجی ہم آہنگی کے پیغامات دیے گئے، جبکہ خطباء نے مسلمانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ حسنِ سلوک، ضرورت مندوں کی مدد اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

 

نماز کے بعد مسلمانوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی اور خوشیوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی شرکت نے کینیڈا میں مسلم کمیونٹی کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی ربط کو مزید مضبوط کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button