این آر آئی

کمبوڈیا میں عیدالفطر کی نماز، تقریباً ایک ہزار مسلمانوں کی شرکت – حیدرآبادی بھی شامل

 

کمبوڈیا کے دارالحکومت پنوم پن میں واقع تول ٹومپونگ کے الجامعۃ المسلمین مسجد میں عیدالفطر کی نماز نہایت روحانی ماحول میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر تقریباً ایک ہزار مسلمانوں نے نماز عید ادا کی جن میں بھارت سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں شامل تھے، جن کا تعلق حیدرآباد اور بنگلورو سے بتایا گیا۔

 

کمبوڈیا میں مقیم بھارتی مسلمانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے سید وسیم نے بطور صدر تقریب کی قیادت کی۔ دیگر شریک افراد میں سید نجات اللہ، عمران خان، سید شہاب الدین، سید خضر، سید جعفر، محمد شفاعت سمیت دیگر احباب شامل تھے۔ نماز کی امامت جامعہ المسلمین مسجد کے امام جناب نصار لامسا نے کرائی۔

 

تقریب میں کمبوڈیا کے مقامی مسلمان بھی شریک ہوئے، جس سے بین الاقوامی مسلم کمیونٹی کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کا خوبصورت مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ نماز کے بعد مسلمانوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی اور خوشیوں کا اظہار کیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button