جرائم و حادثات

حیدرآباد میں زیر تعمیر عمارت کا چھت گر پڑا _ 2 ہلاک تین زخمی

حیدرآباد _ 7 جنوری ( اردولیکس) حیدرآباد کے کوکٹ پلی میں  زیر تعمیر عمارت اچانک گر گئی۔  چوتھی منزل پر سنٹرنگ کا کام ہو رہا تھا کہ اچانک تیسری منزل کا سلیب گر گیا۔  تعمیراتی کام کے دوران چھت  گرنے سے کئی مزدور ملبے تلے دب گئے ۔ ان میں 2 مزدور کی موت ہوگئی۔جبکہ مزید تین مزدور اور عمارت کا مالک شدید زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع کے بعد پولیس نے فائر بریگیڈ کے عملے کی مدد سے ملبہ کے نتیجے دبے افراد کو باہر نکال لیا۔ اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

 

یہ تعمیر کوکٹ پلی بی جے پی  پارٹی دفتر کے پاس جاری ہے۔ حادثے کی وجہ عمارت کے کاموں کو جلد مکمل کرنے میں جلد بازی معلوم ہوتی ہے۔ حکام نے ابتدائی طور پر ناقص کاموں کو اس کی اہم وجہ قرار دیا۔ جی ایچ ایم سی کا عملہ ملبہ ہٹا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button