این آر آئی

متحدہ عرب امارات میں خوفناک سڑک حادثہ، حیدرآبادی جوڑا جاں بحق ، تین بچے زخمی

متحدہ عرب امارات میں المناک سڑک حادثہ، حیدرآباد کے جوڑے کی موت، تین بچے زخمی

 

متحدہ عرب امارات کے الدھنہ شہر کے قریب جمعرات کی صبح پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں حیدرآباد کے شمس آباد کے رہائشی سید وحید  اور ان کی اہلیہ جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کے تین بچے زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ میں زخمی بچوں کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

 

اطلاعات کے مطابق تمام قانونی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں اور میاں بیوی کی میتوں کو گزشتہ نصف شب کے وقت حیدرآباد منتقل کر دیا گیا۔

 

ہاسپٹل میں بچوں کی صحت کے بارے میں تازہ اطلاع کے مطابق سب سے چھوٹا بیٹا، جو صرف چار ماہ کا ہے، نازک حالت میں ہے اور دماغی چوٹ کا شکار ہے۔ بڑا بیٹا، جس کی عمر 9 سال ہے، دونوں ٹانگیں ٹوٹ جانے کے باعث آئی سی یو میں زیر علاج ہے اور ٹانگوں میں متعدد راڈ ڈالے گئے ہیں۔ درمیان کی بچی، جس کی عمر دو سال ہے ہاسپٹل  کے بلاک بی کی چوتھی منزل پر داخل ہے، تاہم اس کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button