این آر آئی

“پوروآنچل ویلفیر اسوسی ایشن ریاض” کی دعوت افطار و تہنیتی تقریب

ریاض ۔ کے این واصف

پوروآنچل ویلفیر اسوسی ایشن، ریاض نے جمعہ کے روز بڑے پیمانے پر اپنی سالانہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ جس میں سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے بحیثیت مہمان خصوصی جبکہ معروف بزنس مین و صاحب خیر ڈاکٹر ندیم ترین اور CEO Al Sadhan Group جناب محمد عادل نے بطور مہمانان اعزازی شرکت کی۔ عبد الاحد صدیقی، شاہد صاحب اور اسوسی ایشن کے عہدیداران نے مہمان خصوصی اور مہمانان اعزازی کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔

اس تقریب میں بعد افطار چند سماجی جہت کاروں کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف مین تہنیت پیش کی گئی۔ جن سماجی خدمت گزاروں کو ڈاکٹر ندیم ترین کے ہاتھوں یادگاری مومنٹوز پیش کئے گئے ان میں غفران احمد، پروفیسر محمد آصف، ڈاکٹر محمد ندیم، ڈاکٹر زبیر احمد، ڈاکٹر محمد فیصل، انجینئر عمران، سراج احمد، محمد ظفر جعفری، ضیاالدین عثمانی، فصیح اللہ شمیم احمد، محمد شاہ اور انجینئر راشد علی شیخ شامل تھے۔

تقریب کا آغاز قاری عبدالرحمان عمری کی وراُت کلام پاک سے ہوا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر انعام اللہ آعظمی فلاحی نے انجام دئیے۔ تقریب مین ریاض کی سماجی تنظیمون کے اراکین اور پوروآنچل ویلفیر اسوسی ایشن کے اراکین کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button