این آر آئی

ہندوستانی خاندان کے چار افراد کی کویت میں آگ لگنے سے موت ہوگئی

نئی دہلی _ 21 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) کویت میں ایک ہندوستانی خاندان کے 4 افراد کی اے سی میں آگ لگنے سے موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں شوہر بیوی اور دو بچے شامل ہیں اور یہ خاندان ہندوستان میں اپنے آبائی وطن میں چھٹیاں گزارنے کے بعد کویت واپس ہوا تھا کہ دوسرے دن ایرکنڈیشن  (اے سی ) میں شارٹ سرکٹ پیدا ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی۔

 

اور انھیں فلیٹ سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا کیونکہ ہر طرف دھواں پھیل گیا تھا دم گھٹنے سے ان کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ کویت کے عباسیہ میں جمعہ کی رات پیش آیا۔ کیرالا سے تعلق رکھنے والا یہ خاندان جمعرات کو اپنی چھٹیاں مکمل کرکے کویت واپس آیا تھا

 

۔مرنے والوں کی شناخت میتھیو مزکل، ان کی بیوی لینی ابراہم اور ان کے دو بچے ایساک اور ایرن کے طور پر کی گئی ہے جن کا تعلق کیرالا کے پٹھانمتھیٹا سے تھا۔ مرنے والوں کے ایک رشتہ دار نے کہا کہ میتھیو پچھلے 15 سال سے وہاں کام کر رہا ہے۔ اس کی بیوی نرس ہے اور دو بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button