این آر آئی

کینیڈا میں بھارتی طالبہ کی مشتبہ حالت میں موت

کینیڈا میں ایک بھارتی طالبہ کی موت واقع ہوگئی ہے، تاہم اس کی موت کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

 

دہلی سے تعلق رکھنے والی تانیا تیاگی کینیڈا کے کیلگری یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ وہ جمعرات کے روز انتقال کر گئی۔ وینکوور میں موجود بھارتی قونصل خانے نے اس واقعے کی تصدیق کی ہےقونصل جنرل نے طالبہ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے

 

اور مرحومہ کے خاندان سے تعزیت کی ہے۔ قونصل خانے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔مزید بتایا گیا ہے کہ تانیا تیاگی کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button