این آر آئی
لندن میں آتشزدگی واقعہ – نظام آباد کے نوجوان کی موت
لندن میں پیش آئے آتشزدگی کے ایک افسوسناک واقعہ میں تلنگانہ کے نظام آباد شہر کے سری نگر کالونی سے تعلق رکھنے والا نوجوان شریکر فوت ہوگیا ۔اطلاعات کے مطابق شریکر نے لندن میں ایم ایس کی تعلیم مکمل کی تھی
۔ تین دن قبل لندن میں واقع اس کے کرایہ کے مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس میں وہ شدید متاثر ہوگیا۔واقعہ کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ گزشتہ تین دنوں سے برین ڈیڈ حالت میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہا۔ بالآخر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
دریں اثنا شریکر کے والدین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ نعش کو جلد از جلد ہندوستان منتقل کرنے کے انتظامات کئے جائیں تاکہ آخری رسومات ادا کی جاسکیں۔



