این آر آئی

سفارت خانہ ہند ریاض میں “پرواسی بھارتیہ دیوس” تقریب

ریاض ۔ کے این واصف

ہندوستانی نژاد باشندے دنیا بھر میں اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں غیر ممالک میں اپنا اور اپنے وطن عزیز کا نام روشن کررہے ہیں۔ یہ بات قائم مقام سفیر ہند این رام پرساد نے کہی۔ وہ ایمبیسی آف انڈیا ریاض کے زیر اہتمام “پرواسی بھارتیہ دیوس” تقریب سے مخاطب تھے۔ رام پرساد نے مزید کہا کہ غیر ممالک میں ملک کا پرچم بلند رکھنے والے ان ہندوستانی نژاد افراد کی بہترین کارکردگی کے پیش نظر حکومت ہند نے “پرواسی بھارتیہ سمان” ایوارڈ متعارف کرایا اور ہونہار غیر مقیم ہندوستانیوں کو ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں “پرواسی بھارتیہ سمان “ سے نوازہ جانے لگا۔ قائم مقام سفیر ہند این رام پرساد نے تقریب میں موجود این آر آئیز کو “راشٹریا دوتھ” کہہ کر مخاطب کیا اور واضح کیا کہ آپ این آر آئیز کو ملک کے وزیراعظم شری نریندر مودی نے اس خطاب سے نوازہ، جب وہ پرواسی بھارتیہ دیوس تقریب کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ یہ اعزاز دنیا میں پھیلے ۳۲ ملین ہندوستانی نژاد افراد کے لئے ہے۔ واضح رہے کہ ان دنوں مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پرواسی بھارتیہ دیوس کے سہ روزہ تقریب کا سلسلہ جاری ہے۔ رام پرساد نے کہا کہ ان سہ روزہ اجلاسوں میں مختلف تجاویز پیش ہونگی جس کی بنیاد پر حکومت کو پالیسی سازی میں مدد ملے گی۔ انھوں نے سعودی عرب کے این آر آئیز جنہوں نے اب تک پرواسی سمان حاصل کئے ہین کا ذکر کیا اور محفل میں موجود مسز زینت جعفری کا خیر مقدم کیا۔ رام پرساد نے بتایا کہ 16 جنوری کو مملکتی وزیر برائے امور خارجہ شری مرلی دہرن ریاض کا دورہ کریں گے اور ایمبیسی آڈیٹوریم میں انڈین کمیونٹی کو مخاطب کریں گے۔

ابتداُ میں کونسلر ایم آر سجیو نے مہمانان کا خیرمقدم کیا۔ انھون نے بتایا کیا ۱۵ جنوری نامزد سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کریں گے۔ جس کے بعد وزیرآعظم شری نریندر مودی کے خطاب کی وہ فلم دیکھائی گئی جو انھوں نے اِندور مین افتتاحی اجلاس مین کیا۔

اس موقع پر معروف سماجی جہت کار سلمان خالد نے پرواسی سمان ایوارڈ کے بارے مین تفصیلات سے واقف کرایا۔ ۲۰۰۳ میں شروع ہوئے اس ایوارڈ کو سعودی عرب کے خوش قسمت این آر آئیز کے نام بھی بتائے۔ جو اس طرح ہیں۔ ڈاکٹر ماجد قاضی سن 2006, رفیع الدین اور کے جی محمد روشن 2008, ڈاکٹر کریم الدین 2011, کرمنتوڑی محمد ربیع 2013, شہاب کٹوکاڈ 2014, مسز زینت جعفری 2018, اور محمد صدیق 2021. سن 2023 میں بھی سعودی عرب سے کسی کو یہ ایوارڈ کے لئے منتخب نہیں کیا گیا۔

اس موقع پر ایک اور سماجی کارکن ستیش کمار دیپک نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ انھوں نے یوگا کی تاریخ اور اس کی افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ Sajain نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ سکریٹری پریس، انفارمیشن اینڈ کلچر معین اختر کے ہدیہ تشکر پر ایمبیسی آڈیٹوریم مین منعقد اس تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button