این آر آئی
امریکہ میں فائرنگ _ آندھراپردیش کے ڈاکٹر کی موت
امریکہ میں فائرنگ سے ایک تلگو ڈاکٹر کی موت ہوگئی ۔ ڈاکٹر پیرم شیٹی رمیش بابو (64) کی جمعہ کی شام نامعلوم لٹیروں کی فائرنگ میں موت ہو گئی۔ متوفی ڈاکٹر کی شناخت آندھرا پردیش کے تروپتی ضلع کے رہنے والے کے طور پر ہوئی ہے۔تروپتی ضلع کے
میناکورو گاؤں، سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر پیرم شیٹی رمیش بابو ریاست الاباما، کے ٹسکالونہ علاقے میں ایک ڈاکٹر کے طور پر خدمات انجام دیتے تھے ۔ انھوں نے کئی جگہ ہاسپٹل قائم کئے اور بہت سے لوگوں کو روزگار فراہم کیا ۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں وہاں کی ایک گلی کو ان کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر رمیش بابو نے تروپتی ایس وی میڈیکل کالج میں طب کی تعلیم حاصل کی۔ جمیکا میں ایم ایس کرنے کے بعد، وہ امریکہ میں ڈاکٹر کے طور پر آباد ہو گئے۔ کورونا کے دوران ان کی شاندار خدمات پر انہیں کئی ایوارڈ ملے ہیں۔