این آر آئی

امریکہ کے سوپر مارکٹ میں فائرنگ _ آندھراپردیش کا نوجوان ہلاک

حیدرآباد _ 23 جون ( اردولیکس) آندھراپردیش کا نوجوان امریکہ کے آرکنساس میں ہوئی فائرنگ کے واقعہ میں  ہلاک ہوگیا۔ یہ فائرنگ امریکہ کے آرکنساس علاقہ کی ایک سوپر مارکٹ میں ہوئی۔ مہلوک کی شناخت ریاست آندھراپردیش کے باپٹلہ ٹاون سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ گوپی کرشنا کے طور پر کی گئی ہے

 

جو 8 ماہ پہلے ملازمت کے سلسلہ میں امریکہ گیا تھا۔ وہ آرکنساس میں ایک سوپر مارکٹ میں کام کرتا تھا۔ ہفتہ کی دوپہر جب گوپی کرشن کاؤنٹر پر تھا تو ایک حملہ آور نے اس پر قریب سے گولی چلادی۔ بعد ازاں حملہ آور سامان کو لوٹ کر وہاں سے فرار ہوگیا۔ گوپی کرشنا کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اتوار کو اس کی موت ہوگئی

 

۔ اس واقعہ کی اطلاع پر اس کے ارکان خاندان پر سکتہ طاری ہوگیا اور اس کے آبائی علاقہ اوجالی میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ اس کے پسماندگان میں بیوی اور ایک بیٹا ہے۔ حملہ آور کی فائرنگ کی فوٹیج قریبی سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوگئی۔ جو وائرل ہو رہی ہے اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے امریکہ میں گزشتہ چند برسوں سے اس طرح کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button