نیشنل

مرکزی بجٹ میں ملک بھر کی اقلیتوں کے لئے صرف 3097 کروڑ روپے مختص

نئی دہلی _ یکم فروری ( اردولیکس) نریندر مودی حکومت نے اقلیتی امور کی وزارت کو مالی سال 2023_24کے مرکزی بجٹ میں 3097 کروڑ  60؛لاکھ روپئے مختص کیے ہیں جو گذشتہ مالی سال کے  بجٹ 1922 کروڑ روپے کم  ہیں۔وزیر فینانس نرملا سیتارامن کی جانب سے   پارلیمنٹ میں پیش کردہ بجٹ میں وزارت اقلیتی امور کو 3097 کروڑ 60 لاکھ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔

 

مالی سال 2020-21 میں وزارت اقلیتی امور کے لئے بجٹ کا تخمینہ 5،029 کروڑ روپے تھا اور بعد میں اس میں ترمیم کرتے ہوئے 4،005 کروڑ روپے کردیا گیا تھا

سال 2021-22 کے لئے پیش کردہ بجٹ میں وزارت اقلیتی امور کو 4،810.77 کروڑ روپئے مختص کئے گئے تھے

اس مرتبہ کے بجٹ میں  گذشتہ سال کے مقابلے میں 38 فیصد کی کمی کی گئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button