جنرل نیوز

ملت مسلم ویلفیئر سنگم کورٹلہ کے نوجوانوں کی جانب سے خون کا عطیہ 

شہر کورٹلہ کے ایک خانگی اسپتال میں زیر علاج محلہ احمد پورہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو علاج کے دوران او پازیٹیو(O”POSITIVE”) خون کی تین یونٹ کی ضرورت پڑنے پر اس خاتون کے

 

افراد خاندان نے صدر ملت مسلم ویلفیئر سنگم کورٹلہ وہ سینیئر جرنلسٹ محمد چاند پاشاہ سے ربط پیدا کرنے پر محمد چاند پاشاہ کی ہدایت پر ملت مسلم ویلفیئر سنگم کورٹلہ کے اراکین محمد ساجد (محلہ نعیم نگر) محمد ضمیر الدین ناظم (محلہ ڈاک بنگلہ) نے مٹ پلی بلڈ بینک پہنچ کر اپنی

 

جانب سے او پازیٹیو خون کا عطیہ دیا۔اس موقع پر محمد چاند پاشاہ نے بتایا کہ ملت مسلم ویلفیئر سنگم کورٹلہ شہر کے عوامی مسائل اور انکی سماجی خدمات اور دینی و ملی خدمات کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہتا ہے انہوں نے کہا کہ سابق میں بھی سنگھم کی جانب سے مختلف سیاسی سماجی،دینی، فلاحی،رفاہی خدمات انجام دی جا چکی ہے

 

اور مستقبل میں بھی منظم انداز میں سنگھم کی جانب سے شہر کورٹلہ میں اپنی خدمات جاری رہیں گی اس موقع پر انہوں نے محمد ساجد، محمد ضمیر ناظم کی ستائش کی

 

جنھوں نے اپنے خون کے عطیہ کے زریعہ خاتون کی جان بچائی۔اس موقع پر محمد ذاکر حسین تلگو صحافی، محمد نظام الدین، محمد شاہد اراکین الخیر یوتھ کورٹلہ موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button