تلنگانہ

ساس سے ناراض داماد الکٹرک پول پر چڑھ گیا۔تلنگانہ کے میدک میں واقعہ

میدک: لو میاریج کے بعد سسرال والوں کی جانب سے سونا نہ دینے پر ایک شخص الکٹرک پول پر چڑھ کر وائروں پر بیٹھ گیا اور ہنگامہ آرائی کی۔ گاندھی نگر، میدک کا رہنے والا شیکھر الیکٹریشن کا کام کرتا ہے۔ وہ ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور ان دونوں نےشادی کر لی۔ لو میاریج کی وجہہ سے ساس نے اسےسونا نہیں دیا جس پر وہ برہم تھا۔ آج وہ برقی کے کھمبے پر چڑھ کر ہائی ٹینشن وائروں پر بیٹھ گیا اور ہنگامہ کیا۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر حکام کو اطلاع دی اور الکٹرک سپلائی بند کر دی گئی۔ مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین جگاپتی، ڈی ایس پی سایدولو اور سی آئی کی یقین دہانی کے بعد یہ شخص نیچے آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button