انٹر نیشنل

بغیر اجازت عطیات جمع کرنا سعودی قوانین کی خلاف ورزی

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں برسرے کار غیر ملکی باشندے کسی بھی مشکل کی گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کی مالی مدد کے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ اس کام کے لئے عام طور سے کوئی نہ کوئی سماجی تنظیم آگے آتی ہے۔ اس سلسلہ میں وزارت داخلہ کا انتباہ شائع ہوا ہے۔

 

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت عطیات بھیجنے اور وصول کرنے والا واحد ادارہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات ہے۔ اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ’ متعلقہ اداروں سے پرمٹ کے بغیر عطیات جمع کرنا سعودی عرب کے مقررہ قوانین کی خلاف ورزی ہے جو شخص بھی بغیر پرمٹ عطیات جمع کرے گا یا عطیات دے گا اس کا قانونی مواخذہ ہوگا۔

 

وزارت داخلہ نے یہ وضاحتی بیان غزہ کے فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے عطیات مہم شروع کرنے کی ہدایت کے حوالے سے جاری کیا ہے۔ سعودی قیادت کی ہدایت کے مطابق “ساھم” پورٹل کے ذریعے فلسطینیوں کے لیے عطیات مہم چلائی جارہی ہے۔

 

ساھم پورٹل شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے ماتحت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button