این آر آئی

ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے سالانہ تقریری مقابلے۔ آر ٹی ایم، نیوم کلب اور بزم اردو کلب نے شاندار کامیابیان درج کروائیں

ریاض ۔ کے این واصف 

“ٹوسٹ ماسٹرز کلب” ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جس کے دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں کلبز قائم ہیں۔ ان کی اکژیت انگریزی کلبز کی ہے۔ مگر اردو سمیت کئی علاقائی زبانوں میں بھی اس کی شاخین قائم ہیں۔ ان کلبز کا بنیادی مقصد اراکین میں تقریری صلاحیت پیدا کرنا اور شخصیت سازی ہے۔ سعودی عرب میں ریاض، جدہ اور دمام میں اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کی شاخین قائم ہیں۔

پچھلے ہفتہ Area 1 ڈسٹرکٹ ۷۹ ڈویژن A نے سالانہ تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا۔ جس میں “ریاض ٹوسٹ ماسٹرز کلب”، نیوم ٹوسٹ ماسٹرز کلب اور بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض نے شاندار کامیابیان درج کروائیں۔ آر ٹی ایم نے چھ انعام، نیوم کلب نے پانچ اور بزم اردو کلب نے تین انعام حاصل کئے۔ بزم کے ڈاکٹر سعید محی الدین نے برجستہ موضوعات میں پہلا، تجزیہ کاری میں تیسرا انعام حاصل کیا جبکہ مزاحیہ تقاریر کے مقابلے میں محمد سیف الدین نے پہلا انعام حاصل کیا۔ معروف صحافی محمد سیف الدین بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کے صدر بھی ہیں۔

ان مقابلوں میں مسز سائمہ راشد چیف جج، محمود نبابے ناظم اجلاس کے فرائض انجام دئیے۔ جبکہ سید عتیق احمد، کے این واصف ابراھیم العطاوی نے مختلف مقابلون کی نظامت کی۔ ریاض ابراھیم کٹی اور سید عبد الحامد نے اجلاس مین دیگر رولز نبھائے۔

ایریا ۱ کے ڈائریکٹر علی شعبان نے مجموعی طور پر انتظامات کی نگرانی کی۔ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ۷۹ ایس آر سریدھر نے کامیاب ٹوسٹ ماسٹرز مین انعامات تقسیم کئے۔ علی شعبان کے ہدیہ تشکر پر اس تقریب کا اختتام عمل مین آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button