اسپشل اسٹوری

ایک ہی منڈپ میں دو دلہنوں سے شادی کررہا ہے دلہا۔ تلنگانہ میں عجیب وغریب واقعہ

File photo

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں ایک عجیب وغریب شادی ہورہی ہے جس میں دلہا تو ایک ہوگا لیکن دلہنیں دو ہوں گی، جی ہاں بیک وقت دلہا دو دلہنوں سے ایک ہی منڈپ میں شادی کرے گا۔ ضلع بھدرادری کتہ گوڑم میں ہونے والی اس شادی کا رقعہ سوشل میڈیا پرتیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے۔
دراصل پورا معاملہ یہ ہے کہ ضلع کے چرلا منڈل کے ایرابورو گاؤں کا رہنے والا ستی بابو، سنیتا اور سپنا کماری نامی دو خواتین سے شادی کرنے جا رہا ہے۔ آج دوپہر 12 بجے شادی کا مہورت تھا۔
معلوم ہوا ہے کہ اسے پہلے سپنا سے مجبت ہوئی اس کے بعد وہ سپنا سے بھی محبت کربیٹھا۔ شادی کے بغیروہ ان دونوں کے ساتھ رہنے لگا اسے سپنا سے بیٹی اورسنیتا سے بیٹا ہے۔ جب گھروالوں نے شادی کیلئے زوردیا تو اس نے دونوں سے ایک ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کیا جس پرگھروالوں کے علاوہ سنیتا اورسپنا بھی راضی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button