تلنگانہ

تلنگانہ کے دو اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

حیدرآباد:تلنگانہ کے بعض مقامات پر جمعہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں زلزلے کے ہلکے سے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ورنگل سے لے کر بھدرادری کوتہ گوڑم تک کچھ مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 

 

منوگورو اور کتہ گوڑم علاقوں میں لوگوں نے زمین کے ہلنے کو محسوس کیا۔ فوری ملی جانکاری کے مطابق صبح تقریبا پونے پانچ بجے کے قریب پانچ سیکنڈ کے لیے زمین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے گھروں میں رکھا سامان ہلنے لگا۔

 

 

گہری نیند میں سوئے ہوئے لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ ری ایکٹر اسکیل پر اس کی شدت تین اشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس مہینے کی 19 تاریخ کو منوگورو بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

 

 

اندرون چند یوم زلزلے کے دو بار جھٹکے محسوس ہونے کی وجہ سے مقامی افراد میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button