ایجوکیشن

“الیاسمین انٹرنیشنل اسکول” – کا 25 واں سالانہ جلسہ

ریاض ۔ کے این واصف

الیاسمین انٹرنیشنل اسکول ریاض نے اپنے کے جی سکشن کے قیام کا 25 وین سالانہ جلسے کا اہتمام کیا۔ ننھے بچوں کے اس پروگرام کا موضوع MARIPOSAتھا۔ یہ لفظ اسپانش کا ہے جس کے معنی تتلی کے ہین۔ تتلی ایک رنگین اور خوبصورت اڑنے والا کیڑا ہے۔ دکھنی لہجہ میں شعر کہنے والے معروف شاعر حمایت اللہ نے اپنی ایک حمد میں کہا تھا

آسمان پو دھنک دیا سو وہ اللہ کیسا ہوئیں گا

پاترنی کے پران رنگا سو وہ اللہ کیسا ہوئیں گا

دکھنی زبان مین “پاترنی” تتلی کو کہتے ہیں

کے جی سکشن کی ننھی گڑیاں اسٹیج پر تتلیاں بنی اڑ رہی تھیں۔ سامعین تالیاں بجاتے انھیں سراہ رہے تھے۔ محترمہ فراح ناز، پروجکٹ منیجر السویدی پارک، ریاض سیزن اس رنگا رنگ تقریب کی مہمان خصوصی، سماجی جہدکار شہاب کوٹوکاڈ، نعیم عبدالقیوم اور اسماعیل حسن عامر بحیثیت مہمانان اعزازی شریک تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شوکت پرویز، پرنسپل، اولیائے طلباء کی موجوگی محفل کی رونق میں اضافہ کررہے تھے۔

 

کے جی کے بچوں کے اس رنگا رنگ کلچرل شو نے حاضرین کو دم بخود کیا۔ یہ شو مسز ریحانہ امجد، ہیڈمسٹرسٹ اور ٹیچرز کی محنت کا نتیجہ تھا۔ امریکی مصنفہ اور سیاسی جہدکار ہلن کلر نے کہا تھا “دنیا کی خوبصورت ترین چیزیں نہ دیکھی جا سکتی ہیں نا انھیں چھوا جاسکتا ہے۔ انھیں صرف دل ہی دل میں محسوس کیا جاسکتا ہے”۔

متعلقہ خبریں

Back to top button