تلنگانہ

عازمین حج کے لئے پہلی قسط ادا کرنے کی آج چہارشنبہ کو آخری تاریخ

پاسپورٹس و دیگر دستاویزات 14 اپریل سے قبل جمع کروادینے کی خواہش

حیدر آباد – 12 اپریل (اردولیکس ) تلنگانہ حج کمیٹی کے چیئرمین  محمد سلیم  اور   ایگزیکٹیو آفیسر  بی شفیع اللہ  نے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں کہا کہ تلنگانہ سے 5278 عازمین حج کا آن لائن ڈرا ( قرعہ ) کے ذریعہ انتخاب عمل میں آیا۔ منتخب عازمین حج کو چاہیے کہ وہ آج چہارشنبہ 12 اپریل کو اپنی پہلی قسط ادا کر دیں۔

 

منتخب عازمین حج کو چاہئیے کہ وہ حج کی پہلی قسط کی ادائیگی کے بعد اصل انٹر نیشنل پاسپورٹ ، حج درخواست فارم کی کاپی ، میڈیکل سر ٹیفکیٹ، پے منٹ سلپ ، دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز جس کا پس منظر سفید ہو، کو ویڈ 19 سر ٹیفکیٹ اور بینک کی تفصیلات تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی میں جمعہ 14 اپریل سے قبل جمع کروادیں۔ حج کی پہلی قسط کی رقم 81,800 روپئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا کے ذریعہ ادا کی جانی چاہئے

 

۔ آن لائن چالان www.hajcommittee.gov.in سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے www.hajcommittee.gov.in یا فون نمبر 23298793-040 پر اوقات دفتر صبح 10:30 تا 4 بجے شام کے درمیان ربط پیدا کریں یا براہ راست آفس حج ہاؤز ، نامیلی، حیدر آباد پر رجوع ہوں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button