تلنگانہ

حیدرآباد۔ایک پولیس اسٹیشن کے پورے کے پورے اسٹاف کا تبادلہ

حیدرآباد۔ اپنی نوعیت کے منفرد واقعہ میں حیدرآباد کے پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن کے پورے کے پورے اسٹاف کا تبادلہ کردیا گیا۔

 

کمشنر پولیس سرینواس ریڈی نے انسپکٹر سے لے کر ہوم گارڈ تک سب کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔ جملہ 85 ملازمین کا ایک ساتھ اچانک تبادلہ کردیا گیا ہے۔ ان تمام کو سٹی آرمڈ ریزرو ہیڈ کوارٹر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 

بتایا جاتا ہے کہ کمشنر پولیس نے حال ہی میں سابق رکن اسمبلی کے فرزند کے حادثہ کے معاملے میں پیشرفت اور حالات کا جائزہ لیتے ہوئے یہ کاروائی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button