تلنگانہ

تلنگانہ کے سابق وزیر داخلہ محمود علی پرچم کشائی کے دوران چکرا کر گر پڑے

حیدرآباد _  تلنگانہ کے سابق وزیر داخلہ محمد محمود علی یوم جمہوریہ تقریب میں پرچم کشائی کے دوران چکرا کر گر پڑے۔ حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں واقع بی آر ایس پارٹی کے دفتر تلنگانہ بھون میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بی آر ایس پارٹی کی جانب سے آج پارٹی دفتر میں یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد ہوئی۔جس میں پارٹی کے کارگزار صدر تارک راماراو اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ پرچم کشائی کے دوران اچانک محمود غش کھا کر گر پڑے تاہم ان کے اطراف موجود قائدین نے انھیں پکڑ لیا۔ اور ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد ہاسپٹل منتقل کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button