تلنگانہ

تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں ایک اور نیا منڈل _ نوٹیفکیشن جاری

حیدرآباد _ 23 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے ریاست میں ایک اور نیا  منڈل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نظام آباد ضلع کے رامڈوگو گاؤں کو منڈل میں تبدیل کرنے کی تجویز ہے۔

 

ریاستی حکومت نے دھرپلی اور ڈچپلی منڈلوں کے سات گاؤں کو ملا کر رامڈوگو منڈل بنانے کی تجاویز تیار کی ہیں۔ اس سلسلے میں  نوٹیفکیشن جمعہ کو جاری کیا گیا۔ اس  پر اعتراضات پیش کرنے کے لیے 15 دن کا وقت دیا گیا  ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button