تلنگانہ

تلنگانہ بھر میں آر ٹی اے چیک پوسٹس پر اے سی بی کے اچانک دھاوے ۔ لاکھوں روپے ضبط

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں واقع روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی یعنی آرٹی اے چیک پوسٹس پر اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے ایک ہی وقت میں اچانک چھاپے مارے گئے جس سے سنسنی پھیل گئی کامار ریڈی ضلع کے مدنور منڈل کے سلابت پور

 

 

آر ٹی اے چیک پوسٹ پر اے سی بی حکام نے آدھی رات کو چھاپہ مارا۔ اس دوران حکام نے نجی افراد کو گاڑیوں سے غیر قانونی طور پر رقم وصول کرتے ہوئے پایا اور ان کے قبضے سے ₹36,000 نقدی ضبط کی گئی۔کھمم ضلع کے مختلف چیک

 

 

پوسٹس پر بھی اے سی بی کی جانب سے ڈی ایس پی وائی رمییش کی قیادت میں چھاپے مارے گئے۔ بھدرادری کتہ گوڑم، اشواراوپیٹ، پالونچا، اور مٹھاگوڈم چیک پوسٹس پر آدھی رات سے کارروائیاں کی گئیں اور غیر قانونی طور پر لی

 

 

گئی رقم برآمد کی گئی۔ نارائن پیٹ ضلع میں کرناٹک-تلنگانہ سرحد پر واقع کرشنا آر ٹی اے چیک پوسٹ پر بھی ہفتہ کی شب 12:30 سے صبح 6 بجے تک چھاپے مارے گئے۔ محبوب نگر اے سی بی ڈی ایس پی کی قیادت میں دس افراد پر

 

 

مشتمل ٹیم نے کارروائی کی، جس میں ₹30,450 کی غیر قانونی رقم ضبط کی گئی۔کومرم بھیم آصف آباد ضلع میں واقع وانکیڈی ریاستی سرحدی چیک پوسٹ پر بھی اے سی بی کی کارروائی ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق پرائیویٹ ملازمین

 

 

گاڑیوں سے غیر قانونی طور پر پیسے وصول کر رہے تھے۔ حکام نے نقدی ضبط کر لی۔ یہ حالیہ دنوں میں ٹرانسپورٹ چیک پوسٹس پر دوسرا بڑا ہم وقتی چھاپہ ہے۔سنگاریڈی کے ظہیر آباد حلقہ میں موگڈم پلی منڈل کے مادی آر ٹی اے چیک

 

 

پوسٹ پر اے سی بی حکام نے چھاپہ مارا۔ اس کارروائی میں ₹43,300 ضبط کیے گئے۔ یہ چیک پوسٹ نیشنل ہائی وے 65 (ممبئی-حیدرآباد) پر واقع ہے جہاں سے روزانہ ہزاروں گاڑیاں گزرتی ہیں۔عادل آباد ضلع کے

 

 

بورج انٹر اسٹیٹ چیک پوسٹ پر رات 12 بجے سے صبح تک چھاپے مارے گئے جس میں ₹1.26 لاکھ نقدی برآمد کی گئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button