انٹر نیشنل

چار روزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے سلسلے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ

حیدرآباد _ 23 نومبر ( اردولیکس ڈیسک) چار روزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے سلسلے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ ہو گیا اس وقت تقریباً 240 اسرائیلی یرغمالی حماس کی حراست میں ہیں۔ معاہدے کے ایک حصے کے طور پر، ان میں سے 50 کو حماس چار دنوں کے اندر رہا کر دے گی۔ ہزاروں فلسطینی شہری اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔ ان میں سے تقریباً 150 کو اسرائیل چار روزہ جنگ بندی کے دوران رہا کرے گا۔

 

حماس کے قید میں رہنے اسرائیلی یرغمال،اور اسرائیل کی جیل میں رہنے والے فلسطینیوں میں خواتین اور بچے سب سے پہلے رہا کرنے میں پہلی ترجیح دی جائے گی۔ اس ڈیل پر اسرائیلی حکومت اور حماس کی اعلیٰ قیادت نے  قبول کر لیا. لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ آیا یہ معاہدہ کب سے نافذ ہو جائے گا۔

 

اسرائیل اور حماس کی لڑائی چہارشنبہ کی رات تک غزہ میں  جاری ہے۔ لیکن یہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے چند گھنٹے بعد ہی حماس کے  قید میں رہنے والی ایک اسرائیلی خاتون 77 سالہ ہننا کتیر کی موت ہوگئی جبکہ اس معاہدے کے حوالے سے قطر، امریکہ اور مصر مذاکرات میں ثالثی کا رول ادا کر رہے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button