تلنگانہ

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں بین الاقوامی یومِ یوگا کے موقع پر سمینار

حیدرآباد، 12 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں بین الاقوامی یومِ یوگا پر 13 جون کو دوپہر 12 بجے سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں ایک روزہ سمینار کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) سیل کے زیر اہتمام سنٹر فار یوگک سائنس، بنگلورو کے تعاون سے ”یوگا برائے انسانیت“ کے موضوع پر یہ سمینار منعقد کیا جارہا ہے۔

 

 

 

پروفیسر محمد فریاد، پروگرام کو آرڈینیٹر ، این ایس ایس کے بموجب پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ ڈاکٹر دھیریندر کمار رائے، بنارس ہندو یونیورسٹی، ڈاکٹر رشمی سنگھ اور ڈاکٹر سریتا کمار ، کرنال، ہریانہ اور دیگر ماہرین، یوگا پر لیکچر دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button