72 سال کا دلہا 27 سال کی دلہن

نئی دہلی۔” یوکرین سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کی راجستھان کے جودھپور میں شادی ہوئی ان دونوں کی عمر میں بہت زیادہ فرق ہے۔
دولہا اسٹانسلاف جن کی عمر 72 سال ہے اور دلہن انہیلینا کی عمر 27 سال ہے وہ دونوں پچھلے چار سال سے ایک ساتھ زندگی گزار رہے تھے۔ اب انہوں نے اپنے رشتے کو شادی کے بندھن میں باندھنے کا فیصلہ کیا۔
بھارتی تہذیب و ثقافت سے محبت کے باعث انہوں نے مکمل ہندو روایات کے مطابق شادی کی تقریب منعقد کرنے کے لیے ایک مقامی ایونٹ آرگنائزر کی خدمات حاصل کیں۔یہ شاہانہ ڈیسٹینیشن ویڈنگ جودھپور کے تاریخی قلعہ میں منعقد ہوئی جہاں دولہا اور دلہن نے روایتی بھارتی لباس پہن کر ویدک منتر کی گونج میں پوجا و رسومات انجام دیں۔
شادی کی سب سے اہم رسم منگل سوتر باندھنے کے ساتھ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں بندھ گئے۔اس کے بعد انہوں نے ساتھ ساتھ سات پھیرے لیے۔