نیشنل

بندوق کی نوک پر کلاس روم میں 80 بچوں کو بنایا گیا یرغمال۔ بہادرمسلم پولیس آفیسر نے بچائی بچوں کی جان_ ویڈیو دیکھیں

کولکتہ _ 27 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں پولیس نے ایک شخص کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ ایک اسکول میں داخل ہوا اور ایک کلاس روم میں پہنچ کر 80 طالب علموں کو یرغمال بناتے ہوئے کلاس روم کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔تاہم پولیس نے مسلح شخص پر قابو پا کر اسے گرفتار کر لیا۔اس شخص کی شناخت ہو گئی ہے جس کی عمر تقریباً44 سال ہے۔

 

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے فوری کارروائی کے لیے پولیس اہلکاروں بالخصوص بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسر اظہر الدین کا شکریہ ادا کیا۔

واقعہ کی تفصیلات بتاتے  ہوئے ایک ٹیچر نے بتایا کہ وہ شخص ایک کلاس روم میں داخل ہوا جہاں کلاس 7  کے تقریباً 80 طلباء بیٹھے تھے۔

ڈی ایس پی اظہرالدین خان آپریشن کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے

“اس نے دھمکی دینا شروع کر دی کہ اگر کسی نے طلباء کو دہشت زدہ کرنے کی حرکت کی تو وہ کلاس روم کو اڑا دے گا۔ میں دوسرے اساتذہ کو اطلاع دینے میں کامیاب ہوا اور پولیس کو بلایا۔ اور پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے پاس سے ریوالور ضبط کرلی ۔

 

پولیس کے مطابق ملزم ذہنی مریض ہے جسے اس سے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے اور ماضی میں آتشیں اسلحہ کے ساتھ تصویریں بنانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔موقع پر موجود ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے پاس سے کم از کم دو آتشیں ہتھیار اور دو چاقو برآمد ہوئے ہیں۔

 

پولیس افسر نے کہا کہ وہ اپنے  ساتھ بوتلوں میں کچھ لیکویڈ بھی ساتھ رکھا تھا جس کے بارے میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پٹرول بم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button