انٹر نیشنل

مسلم ممالک چھوڑ دیں یا سفر نہ کریں۔اسرائیلی شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ سے مشرق وسطیٰ میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ کئی ممالک میں اسرائیل کے خلاف آوازیں اٹھنے لگی ہیں جسے دیکھتے ہوئے اسرائیل نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ اسرائیل نے اپنے شہریوں کو اردن اور مصر چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

 

اسرائیل کے وزیر اعظم دفتر نے اپنے شہریوں کے لیے جو ایڈوائزری جاری کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ ترکی، مصر، ارد، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، بحرین اور مراکش سمیت کسی بھی مشرق وسطیٰ ممالک یا عرب ممالک کا سفر کرنے سے بچیں۔ علاوہ ازیں کئی مسلم ممالک کا سفر کرنے سے بچنے کے لیے بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے ان مسلم ممالک میں ملیشیا، بنگلہ دیش، انڈویشیا، مالدیپ شامل ہیں۔

 

وزیر اعظم دفتر اور اسرائیلی وزارت خارجہ میں قومی سیکورٹی کونسل نے مشترکہ بیان جاری کرکے بتایا کہ بیرون ممالک میں اسرائیلی عوام خطرے میں ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button