تلنگانہ
بس حادثہ: تلنگانہ حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے معاوضے کا اعلان

حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش کے کرنول کے نواح میں پیش آئے بس حادثے میں ہلاک ہونے والے تلنگانہ کے شہریوں کے ارکان خاندان کے لیے تلنگانہ حکومت نے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کے مطابق
حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کو پانچ لاکھ روپےجبکہ زخمیوں کو دو لاکھ روپے کی امدادی رقم فراہم کی جائے گی۔ ریاستی وزیر پونم پربھاکر نے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم
کی جا رہی ہیں اور حکومت ان کے علاج معالجے کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔



