نیشنل

گجرات اور اتراکھنڈ حکومتوں کو یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے لئے کمیٹی بنانے کا اختیار : سپریم کورٹ نے کمیٹی کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کردی

نئی دہلی _ 9 جنوری ( اردولیکس) سپریم کورٹ نے یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے تعارف اور نفاذ پر غور کرنے کے لیے کمیٹیوں کی تشکیل کے گجرات اور اتراکھنڈ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی مفاد عامہ کی عرضی (PIL) پر غور کرنے سے آج انکار کر دیا۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے کہا کہ یہ درخواست میرٹ کے بغیر ہے کیونکہ انہوں نے نوٹ کیا کہ تنہا طور پر پیانل کی تشکیل کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔عدالت نے ایک شخص  انوپ برنوال کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کو ایسا کرنے کا اختیار ہے۔

درخواست میں گجرات اور اتراکھنڈ کی جانب سے یو سی سی کو تشکیل دینے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کی تشکیل کو چیلنج کیا گیا ہے۔ لیکن عدالت نے نوٹ کیا کہ ریاستوں کی ایگزیکٹو طاقت  ہے جس کی مقننہ اسے اجازت دیتی ہے۔ اس لیے عدالت نے ریمارکس دیے کہ ریاستی حکومتوں کے ذریعہ پیانل یا  کمیٹیاں بنانے میں کوئی غلط بات نہیں ہے کیونکہ آئین انہیں ایسا کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

 

عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ انہوں نے صرف اپنے انتظامی اختیارات کے تحت پیانل بنائی ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2022 میں، گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے ریاست میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے نفاذ کے لیے ایک کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔ یہ فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا اور مئی 2022 میں، اتراکھنڈ حکومت نے ریاست میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی جانچ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button