تلنگانہ

کیڈبری ڈیری ملک کے دو قسم کے چاکلیٹ میں کیڑے _ تلنگانہ حکومت کی لیبارٹری میں جانچ

حیدرآباد _ 29 فروری ( اردولیکس) حیدرآباد کے علاقے امیرپیٹ کی ایک سپر مارکیٹ میں خریدی گئی کیڈبری چاکلیٹ میں کیڑے پائے گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ رابن وجے کمار نامی شخص نے 9 فروری سے متعلقہ سپر مارکیٹ سے  کیڈبری چاکلیٹ خریدی تھی۔ جب چاکلیٹ کا کور  کھولا تو اس میں کیڑے نظر آئے۔ وجے کمار نے فوری طور پر اس واقعہ کی شکایت بلدیہ حکام سے کی۔ اس چاکلیٹ کی تلنگانہ ریاست کی لیبارٹری میں جانچ کی گئی اور اس میں کیڑے اور جال پائے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ کیڈبری کے دو چاکلیٹ کیڈبری ڈیری ملک روسٹ المونڈ اور کیڈبری ڈیری ملک فروٹ اینڈ نٹ کی جانچ کی گئی جس میں کیڑے پائے گئے۔

جس پر اسٹیٹ فوڈ لیبارٹری ناچارام حیدرآباد کے چیف پبلک انسالیسٹ نے عوام کو انتباہ دیا کہ ڈیری دودھ کی دو  چاکلیٹ کھانے کے لیے محفوظ نہیں ہیں اور حکام ان سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button