اسپشل اسٹوری

بیوی کے ڈر سے گھر سے بھاگ گیا شوہر، کہا میں جیل میں رہ لوں گا لیکن اس خاتون کے ساتھ نہیں

بنگالورو: ریاست کرناٹک کے شہر بنگالورو سے تعلق رکھنے والا ایک شخص 14 اگست سے لاپتہ ہوگیا تھا بعد ازاں اس کا نوئیڈا میں پتہ چلا۔ لیکن جب اسے گھر چلنے کو کہا گیا تھا تو اس نے جو بیان دیا اسے سن کر ملازمین پولیس چونک گئے۔

 

شناخت پوشیدہ رکھنے کی خاطر شوہر بیوی کے ناموں کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 4 اگست کو ایک شخص لاپتہ ہوگیا۔ جس کے بعد اسکی بیوی کی طرف سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پولیس اس کے شوہر کا پتہ لگانے کے لیے خاطر خواہ کوششیں نہیں کر رہی ہے جو رقم لے کر لاپتہ ہوگیا ہے۔یہ شخص 4 اگست سے لاپتہ تھا بیوی کو شک تھا کہ اس کے شوہر کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

 

ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس اس شخص کو ڈھونڈنے میں ناکام رہی کیونکہ اس کا موبائل بھی بند تھا، پولیس نے بس اسٹیشنوں، ریلوے اسٹیشنوں اور یہاں تک کہ ہوائی اڈے پر بھی کئی سی سی ٹی وی کیمروں کی تلاشی لیکن لا پتہ ہونے والے شخص کا کچھ پتہ نہ چلا۔ بعد ازاں جب شوہر نے نئی سم خرید کر اپنے فون میں ڈالی تو پولیس نے اسے ٹریکنگ کی مدد سے ایک سینما تھیٹر کے باہر اس وقت پکڑ لیا جب وہ فلم دیکھ کر باہر نکل رہا تھا۔ پولیس نے جب اسے گھر چلنے کو کہا تو اس نے صاف انکار کردیا۔

 

اس شخص نے ملازمین پولیس سے کہا کہ بھلے ہی مجھے جیل میں ڈال دو میں وہاں رہ لوں گا لیکن گھر نہیں جاوں گا، بنگلورو واپس آنے کے بعد اس شخص نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا جس میں اس نے کہا کہ بیوی مجھے ہراساں کرتی ہے اور مجھ پر تشدد اور ظلم کرتی ہے۔ اپنے بیان میں شہور نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیوی کا دوسرا شوہر ہے اس کی بیوی پہلے سے طلاق شدہ ہے اور اسے 12 سال کی بیٹی بھی تھی۔ شوہر نے یہ بھی بتایا کہ میری بیوی مجھے اپنی مرضی کے کپڑے پہناتی ہے

 

یہاں تک کہ میں چائے پینے بھی اکیلے باہر نہیں جا سکتا، یہی وجہہ ہے کہ میں اس کے ڈر سے گھر سے بھاگ گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button