اسپشل اسٹوری

اسلام دنیا کا سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب

نئی دہلی ۔اسلام دنیا کا سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب بن چکا ہے۔پیو ریسرچ سینٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 2010 سے 2020 کے درمیان مسلم آبادی میں 21 فیصد کا اضافہ ہوا ہے یعنی یہ اعداد و شمار 170 کروڑ سے بڑھ کر 200 کروڑ تک پہنچ چکے ہیں۔

 

یہ اضافہ عالمی اوسط آبادی اضافہ (10 فیصد) سے دو گنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اب دنیا کا چار میں سے ہر ایک شخص مسلم ہے یعنی مسلمانوں کی پوری دنیا کی آبادی میں 26 فیصد عالمی حصہ داری ہے۔ دوسری طرف غیر مسلمانوں کی آبادی میں 9.7 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اس میں ہندوؤں کی آبادی میں 0.1 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔ سال 2010 میں ہندوؤں کی آبادی 15 فیصد تھی،

 

جو سال 2020 میں 14.9 ہو گئی۔ پیو ریسرچ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کی سب سے زیادہ آبادی 2010 سے لے کر 2020 تک شمالی امریکہ میں 52 فیصد بڑھی ہے۔ یہاں کل مسلم آبادی 59 لاکھ ہے۔دنیا کے الگ الگ حصوں میں مسلم آبادی میں اضافہ کے بارے میں بات کی جائے تو سال 2010 اور 2020 کے درمیان سب سہارا افریقہ میں 34 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ یہ علاقہ قدرتی آبادی میں

 

اضافہ اور اسلامی تعلیمی مراکز کی موجودگی کی وجہ سے مسلم آبادی میں زیادہ اضافہ درج کرتا ہے۔ ایشیا پیسفک ریجن میں کل مسلم آبادی 26 فیصد ہے جہاں 1.4 فیصد مسلم آبادی بڑھی ہے۔ یہ علاقہ مسلمانوں کے لیے سب سے بڑا گڑھ ہے۔ یہاں انڈونیشیا، پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش جیسے

 

ملکوں کی وجہ سے مسلم آبادی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یورپ میں امیگریشن کی وجہ سے مسلم آبادی میں 0.7 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button