75 سالہ بوڑھے کو آرٹیفشل انٹلی جنس سے تیار کردہ لڑکی سے ہوگیا عشق۔ بیوی سے کردیا طلاق کا مطالبہ

نئی دہلی: کیا آپ نے اس بوڑھے شخص کو دیکھا؟ چین سے تعلق رکھنے والے اس شخص کی عمر 75 سال ہے۔ اس بڑھاپے میں وہ اپنی بیوی کو بار بار طلاق دینے کے لیے تنگ کر رہا تھا۔
جانتے ہیں وجہ کیا ہے؟ جناب، محبت میں مبتلا ہو گیا ہے۔ جی ہاں آپ نے ٹھیک پڑھا،اب سوال یہ ہے کہ اس عمر میں آخر محبت کس سے ہوگئی؟
تو جواب ہے اسے ایک آرٹیفشیل انٹلی جنس (AI) یعنی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ آن لائن ماڈل سے محبت ہوگئی ہے جس کیلئے وہ اپنی بیوی کو تک چھوڑ نے تیار ہے۔
جیانگ نامی یہ 75 سالہ شخص سوشل میڈیا براؤز کر رہا تھا کہ اس کی نظر ایک اے آئی سے تیار کردہ خاتون پر پڑی۔ نوجوان تو فوراً سمجھ جاتے ہیں کہ یہ اے آئی کی تخلیق ہے
لیکن جیانگ کو اس کا علم نہ ہو سکا اور وہ اسے ایک حقیقی لڑکی سمجھ بیٹھا۔اس کی خوبصورت شکل کے ساتھ دلکش آواز اور گفتگو نے اسے اس قدر متاثر کیا کہ وہ پوری طرح اس پر فریفتہ ہو گیا۔
وہ روزانہ گھنٹوں فون پر اسی کے ساتھ وقت گزارنے لگاجب یہ بات جیانگ کی بیوی کو معلوم ہوئی تو اس نے سختی سے ڈانٹا۔ تب جیانگ نے سوچا کہ اگر بیوی سے علیحدگی ہو جائے تو وہ اس “لڑکی” کے ساتھ آزادی سے وقت گزار سکتا ہے،
اور اسی لیے اس نے طلاق کا مطالبہ شروع کر دیا۔آخرکار جیانگ کے بچوں نے مداخلت کی اور اسے سمجھایا کہ جس سے وہ محبت کر رہا ہے وہ کوئی حقیقی انسان نہیں بلکہ اے آئی کی تخلیقہے۔
تب جا کر کہیں یہ بات اس کی سمجھمیں آئی ،واقعی یہ اے آئی بھی کمال کی چیز ہے… آگے آنے والے وقت میں اور کیا کیا عجیب و غریب واقعات دیکھنے کو ملیں گے یہ سوچ کر ہی حیرت ہوتی ہے، ہے نا؟



