اسپشل اسٹوری

10 سال سے صرف پتے کھا کر زندہ ہے کرناٹک کا یہ شخص

بنگلورو: کرناتک کے بیلگاوی ضلع کے ایک گاؤں اوگرگولا سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ بودان گزشتہ 10 برسوں سے صرف سبز پتوں پر گزارا کر رہا ہے۔ وہ گاؤں کے قریب موجود جنگلاتی علاقے میں رہائش پذیر ہے اور اکیلا سادہ اور قدرتی

 

 

طرزِ زندگی گزار رہا ہے۔بودان کا دن صبح 3 بجے ہی شروع ہو جاتا ہے۔ وہ جنگل کے پہاڑی علاقوں میں چڑھتا ہے، پتے کھاتا ہے اور چشموں و ندیوں سے پانی پی کر اپنی پیاس بجھاتا ہے۔ دن میں کم از کم دو بار باقاعدگی سے یوگا کرتا ہے اور

 

 

 

دعویٰ کرتا ہے کہ وہ 50 سے زائد یوگا آسن جانتا ہے۔بودان کا کہنا ہے کہ اگر اس کے سامنے مزیدار کھانے، مٹھائیاں یا گوشت کے پکوان بھی رکھے جائیں تو بھی وہ انہیں ہاتھ نہیں لگاتا۔ اس کا کہنا ہے جب جانور صرف پتے کھا کر زندہ رہ

 

 

سکتے ہیں تو میں کیوں نہیں؟ یہی سوچ کر میں نے یہ سادہ طرزِ زندگی اپنائی۔اس نے بتایا کہ وہ اب تک 80 سے زائد اقسام کے پتے کھا چکا ہے اور ان کی بدولت وہ گزشتہ 10 برسوں میں کبھی بیمار نہیں پڑا نہ ہی کسی ڈاکٹر سے رجوع

 

 

کیا۔بودان نے بتایا کہ وہ بچپن میں عام کھانے جیسے چاول، چپاتی، گوشت اور پھل بھی کھاتا تھا لیکن اب یہ سب ترک کر چکا ہے۔ البتہ جب کپڑوں یا ضروری اشیاء کے لیے پیسے کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ گاؤں میں جا کر مختلف قسم کے

 

 

مزدوری کے کام کر لیتا ہے۔ڈاکٹروں نے جب اس کا معائنہ کیا تو اس کی مکمل صحت مندی دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔ یہاں تک کہ مشہور یوگا گرو رام دیو بابا نے بھی اس کے طرزِ زندگی اور خوراک کی تعریف کی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button