اسپشل اسٹوری
دو لڑکیوں نے آپس میں کرلی شادی۔ ریاست بہار میں عجیب و غریب واقعہ

حیدرآباد ۔ ریاست بہار کے مدھے پورہ ضلع کے مختلف دیہاتوں سے تعلق رکھنے والی دو نوجوان لڑکیاں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
پوجا گپتا (21) اور کاجل کماری (18) کی سوشل میڈیا کے ذریعے جان پہچان ہوئی جو بعد میں محبت میں بدل گئی۔ یہ دونوں سپول شہر کے ایک مال میں کام کرتی تھیں۔ ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہوں نے کالی ماتا مندر میں شادی کر لی۔
ہون (آگ کی رسم) کے بجائے انہوں نے گیس چولہے کے گرد سات پھیرے لیے۔ دونوں نوجوان لڑکیوں نے اپنی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو تیزی سے وائرل ہو گئی۔



