اسپشل اسٹوری

مسلم لڑکی نے کرلی ہندو نوجوان سے شادی _ مذہب تبدیل کرنے کی بتائی یہ عجیب و غریب وجہ

لکھنو _ 25 نومبر ( اردولیکس ڈیسک) اترپردیش کے شاہجہاں پور ضلع سے تعلق رکھنے والی مسکان صدیقی نامی لڑکی نے مذہب تبدیل کرتے ہوئے ایک ہندو سے شادی کرلی اور مذہب چھوڑنے کی عجیب و غریب وجہ یہ بتائی کہ ٹی وی پر اسرائیل میں حماس کے  مظالم دیکھ کر اس نے اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کرلیا اور ہندو نوجوان سے شادی بھی کرلی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسکان نے  ہندو مذہب قبول کیا اور ایک پندرہ دن قبل  ہندو نوجوان شیشوپال موریہ سے شادی کی۔جوڑے نے راشٹریہ ہندو شیر سینا کے سربراہ وکار ہندو کی موجودگی میں  ہندو رسومات کے مطابق شادی کی۔

23 سالہ مسکان شاہجہاں پور کے کٹرا میں رہتی ہیں جبکہ اس کا شوہر مہولی تھانہ علاقہ کے تحت مہولی چڑیا گاؤں میں رہتا ہے۔ مسکان اور شیشوپال اتراکھنڈ کے ہریدوار میں ایک فیکٹری میں کام کرتے تھے

مسکان صدیقی، جس نے اپنا نام تبدیل کر کے مسکان موریا رکھا، نے ایک حلف نامہ بجی پیش کیا ہے جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اس نے اپنی مرضی سے ہندو مذہب قبول کیا ہے اور انہیں دھوکہ یا مذہب تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کیا گیا۔ اپنے حلف نامے میں مسکان نے کہا کہ وہ 7 اکتوبر کو فلسطینی دہشت گرد تنظیم حماس کے اسرائیل پر وحشیانہ حملے کے دوران اسرائیلی خواتین کے ساتھ ہونے والے مظالم سے انتہائی پریشان اور بیزار ہیں۔

جوڑے کی شادی رام کوٹ تھانہ علاقے کے کالی مندر میں ہوئی۔ شادی کی تقریب آریہ سماج نے انجام دی تھی۔ اس نے کہا کہ اسرائیلی خواتین پر حماس کے مظالم نے اسے  اسلام چھوڑنے پر مجبور کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button