صرف 48 ووٹ سے کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار رویندر وائیکر

حیدرآباد _ 5 جون ( اردولیکس) انتخابات میں ہار اور جیت ایک معمول ہے لیکن انتہائی کم ووٹ سے شکست ایک امیدوار کو کافی افسردہ کردیتا ہے اور جیتنے والے امیدوار کی خوشی کا تو کوئی ٹھکانہ نہیں ہوتا ۔ اکثر انتہائی کم ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی گرام پنچایت اور بلدی انتخابات میں دیکھے جاتے ہیں جہاں کئی افراد ایک دو ووٹ سے بھی جیت حاصل کرتے ہیں
لیکن گزشتہ روز ملک میں جاری ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے نتائج میں ایک امیدوار کو انتہائی کم ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی۔ اس امیدوار کا تعلق شیوسینا شنڈے پارٹی سے ممبئی نارتھ ویسٹ حلقہ سے شیو سینا کے امیدوار رویندر دتارام وائیکر نے حریف شیو سینا (یو بی ٹی) کے امول گجانن کیرتیکر کے خلاف محض 48 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح رویندر وائیکر 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں سب سے کم ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار بن گئے ہیں
اسی طرح آسام کے دھوبری پارلیمانی حلقہ سے کانگریس پارٹی امیدوار رقیب حسین سب سے زیادہ اکثریت 10 لاکھ 12 ہزار ووٹ حاصل کرنے والے پہلے امیدوار ہیں
یہ بھی پڑھیں
لوک سبھا میں مسلم نمائندگی میں کمی۔27 سے گھٹ کر 24 ہوگئی _ 2 خواتین کو ملی کامیابی