ایلن مسک کا نیا کارنامہ — ’گروکیپیڈیا‘ کے نام سے نیا آن لائن انسائیکلوپیڈیا لانچ

ایلن مسک کا نیا کارنامہ — ’گروکیپیڈیا‘ کے نام سے نیا آن لائن انسائیکلوپیڈیا لانچ
امریکی ارب پتی اور ٹیسلا کے بانی ایلن مسک نے ایک اور سنسنی خیز اعلان کرتے ہوئے ’گروکیپیڈیا‘ (Grokipedia) کے نام سے نیا آن لائن انسائیکلوپیڈیا متعارف کرایا ہے، جو وکیپیڈیا کا متبادل بتایا جا رہا ہے۔
ایلن مسک نے بتایا کہ یہ پلیٹ فارم مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے کام کرے گا اور اس کا بیٹا ورژن آج عوام کے لیے دستیاب کر دیا گیا ہے۔ مسک نے اپنے پلیٹ فارم ایکس (X) پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ “گروکیپیڈیا، وکیپیڈیا سے دس گنا بہتر ہے۔”
انہوں نے کہا کہ گروکیپیڈیا کا مقصد کائنات کو بہتر انداز میں سمجھنا اور عوام کو زیادہ مصدقہ، شفاف اور درست معلومات فراہم کرنا ہے۔ ان کے مطابق یہ وکیپیڈیا سے زیادہ قابلِ اعتماد اور جدید ہوگا۔
لانچ کے فوراً بعد، گروکیپیڈیا پر بھاری ٹریفک کے باعث سسٹم کچھ دیر کے لیے کریش ہوگیا، تاہم مختصر وقفے کے بعد خدمات بحال کردی گئیں۔
دوسری جانب، کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ گروکیپیڈیا میں فی الحال وکیپیڈیا کے مقابلے میں کوئی نمایاں فرق یا نئی خصوصیت نظر نہیں آتی۔



