جنرل نیوز

حضرت سید شاہ احمد قتال حسینیؒ کولم پلی سالانہ سہ روزہ عرس تقاریب کا عقیدت واحترام کے ساتھ اختتام 

نارائن پیٹ: کولم پلی میں واقع بارگاہ حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی ؒ کے 548 واں عرس شریف کا نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ اختتام عمل میں آیا۔ عرس کے آغاز پر احاطہ درگاہ میں صبح بین مذہبی کانفرنس منعقد ہوئی۔ جسکی صدارت سید شاہ محمد محمد الحسینی سجادہ نشین گوگی شریف نے کی جبکہ نگرانی سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے کی۔ بعد نماز عصر احاطہ درگاہ میں رسم پرچم کشائی جلالی انجام دی گی۔

بعد نماز عشاء خانقاہ قتالیہ کے احاطہ میں جلسہ عظمت اولیاء منعقد ہوا۔ اس موقع پر مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی کے طالب علم حافظ محمد قتال حسین ولد فخرالدین حیدر آباد کی تکمیل حفظ پر جلسہ میں تہنیت پیش کی گئی۔ جلسہ عظمت اولیاء میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا مفتی صغیر احمد نقشبندی حیدر آباد نے شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ سے محبت و عقیدت اور انکی تعلیمات خالق حقیقی سے محبت کو اجاگر کرتی ہے کیونکہ اولیاء نے اپنی ساری زندگی عبادت و ریاضت میں گزار دی تاکہ اللہ ان سے راضی ہو۔ مولانا نے کہا کہ ولایت اللہ کی شان ولی اللہ کی پہچان ہوا کرتے ہیںاولیاء اللہ کے دوست ہیں ان سے وابستگی کو اللہ نے حکم دیکر فرمایا سچے لوگوں کے ساتھ ہوجاو کسی بھی ولی کے عرس کے موقع پر انکا فیضان عام ہوتاہے۔

دوسرے روز نماز فجر جلوس صندل خانقاہ قتالیہ سے نکالا گیا۔جو درگاہ شریف میں پہنچا۔ رسم صندل مالی بدست سجادہ نشین مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی نے انجام دی۔ اور بعد نماز عشاء احاطہ درگاہ میں محفل سماع منعقد ہوئی جس میں مہمان مشائخین سیدشاہ ندیم اللہ حسینی سجادہ نشین بارگاہ شاہ راجو قتال حسینیؒ’ سید ھدایت اللہ قادری سجادہ نشین بارگاہ عملی محلہ گلبرگہ، سید جلال الدین حسینی شمیم سجادہ نشین کوئل کنڈہ، سید عبدالرزاق شاہ قادری سجادہ نشین محبوب نگر، سید قاسم قادری سرکار پاشاہ سجادہ نشین گچی محل بیجاپور، سید عارف پاشاہ قادری لاابالی جانشین سجادہ کرنول، سید فیض پاشاہ حسینی برادر سجادہ گوگی، سید اسماعیل حسینی سجادہ نشین گوگی،سید قبو ل اللہ حسینی حیدرآباد، سید چندا حسینی زبیر، سید صلاح الدین قادری، کے علاوہ دیگر علماء مشائخین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل سماع کے اختتام پر مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے تمام علماء ومشائخ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گلپوشی کی۔ تیسرے روز بعد نماز فجر محفل قل وتقسیم تبرکات عمل میں لائے گے۔ عرس شریف میں گجرات’ بمبئی’ حیدرآباد ‘ کلیان’ بھیونڈی’ پونے’ سولہ پور’ گلبرگہ’ رائچور’ گوگی شریف’ نارائن پیٹ’ تانڈور’ محبوب نگر’ یادگیر کے علاوہ دیگر مقامات سے مریدین معتقدین کی کثیر تعداد شرکت کی۔ 548 واں عرس قتالیہ کولم پلی کا نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ اختتام عمل میں آیا۔اس موقع پر محمد شفیع چاند’ عبدالسلیم ایڈوکیٹ ‘محمد جعفر تاج’اسلم اشرفی’ محمد تقی چاند رکن بلدیہ مجلس’ فضل احمد’ عارف قادری’ بابو میاں حیدرآباد کے علاوہ دیگر موجود تھے.

متعلقہ خبریں

Back to top button