اسپشل اسٹوری

باپ میزائل حملہ میں شہید – بیٹا باغ میں ہونے کی وجہ سے بچ گیا — مجتبیٰ خامنہ ای زخمی حالت میں خفیہ طور پر ماسکو منتقل، کویتی اخبار کا دعویٰ

ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبی خامنہ ای کی صحت کے تعلق سے کویتی اخبار الجریدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای حالیہ میزائل حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں خفیہ طور پر علاج کے لئے روس کے دارالحکومت ماسکو منتقل کیا گیا۔

 

اخبار کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اس کارروائی کو انتہائی خفیہ رکھا گیا اور انہیں خصوصی انتظامات کے تحت ماسکو کے ایک ہاسپٹل میں داخل کیا گیا، جہاں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا آپریشن کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کامیاب رہا اور وہ اس وقت ہاسپٹل میں زیرِ علاج ہیں اور صحت یابی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

 

الجرِیدہ کی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای اُس میزائل حملے میں بال بال بچ گئے جس میں ان کے والد آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے تھے۔ اخبار کے مطابق حملے سے چند لمحے پہلے مجتبیٰ خامنہ ای اپنے رہائشی کمپاؤنڈ کے باغ میں باہر نکل گئے تھے، جس کے باعث وہ براہِ راست حملے کی زد میں آنے سے بچ گئے۔

 

رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد انہیں زخمی حالت میں فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا اور بعد ازاں خفیہ انتظامات کے تحت روس لے جایا گیا تاکہ ان کا علاج کیا جا سکے۔

 

دوسری جانب ایرانی حکام کی جانب سے اس خبر یا مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، جس کے باعث عالمی میڈیا اور سیاسی حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایران کی اعلیٰ قیادت سے متعلق اطلاعات کو انتہائی حساس معاملہ سمجھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button