اسپشل اسٹوری
چار سالہ بچے کے ہاتھوں اور پیروں میں 24 انگلیاں
چار سالہ بچے کے ہاتھوں اور پیروں میں 24 انگلیاں، نایاب پیدائشی کیفیت پر لوگ حیران
کرنول : آندھرا پردیش کے ضلع نندیال کے کوولکنٹلہ ٹاؤن کے مضافات میں واقع سوامی نگر کالونی سے تعلق رکھنے والے مڈو کرشنا اور وینکٹ لکشمی کے چار سالہ بیٹے منجیت پیدائشی طور پر ایک نایاب جینیاتی کیفیت کا شکار ہے۔
بچے کے دونوں ہاتھوں میں مجموعی طور پر 12 اور دونوں پیروں میں بھی 12 انگلیاں ہیں، اس طرح اس کے ہاتھوں اور پیروں میں جملہ 24 انگلیاں موجود ہیں۔ بچے کی اس غیر معمولی پیدائشی کیفیت کو دیکھ کر مقامی افراد حیرت کا اظہار کررہے ہیں
۔ طبی دنیا میں اس طرح کے نایاب واقعات کبھی کبھار سامنے آتے رہتے ہیں اور فی الحال یہ معاملہ علاقے میں موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔




