ایل پی جی صارفین کے لیے خوشخبری: اب ڈیلر بدلنے کی سہولت

ایل پی جی صارفین کے لیے خوشخبری: اب ڈیلر بدلنے کی سہولت
ایل پی جی گیس سلنڈر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ بالکل موبائل نمبر پورٹیبلٹی کی طرح اب صارفین اپنی پسند کے مطابق ایل پی جی ڈیلر کو بھی تبدیل کرسکیں گے۔
اس سلسلے میں پیٹرولیم اینڈ نیچرل گیس ریگولیٹری بورڈ (PNGRB) نے ایک اہم مسودہ پیش کیا ہے۔ملک بھر میں سلنڈر کی سپلائی میں تاخیر اور دیگر خدمات سے متعلق شکایات میں اضافہ ہورہا ہے، جس پر قابو پانے کے لیے حکومت نے "انٹر آپریٹیبلٹی فریم ورک” لانے کا فیصلہ کیا ہے
۔فی الحال صارفین صرف ایک ہی کمپنی کے دائرے میں رہتے ہوئے ڈیلر بدل سکتے ہیں، مثلاً انڈین آئل (Indane) کا صارف صرف اپنے علاقے میں موجود کسی اور انڈین ڈیلر کو منتخب کرسکتا ہے، لیکن بھارت گیس یا ایچ پی گیس میں منتقل نہیں ہوسکتا۔
نئی اسکیم کے تحت یہ پابندی ختم کردی جائے گی اور صارف کو بہتر سروس فراہم کرنے والے ڈیلر کا انتخاب کرنے کی مکمل آزادی ہوگی۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس سہولت کے نفاذ کی تاریخ جلد ہی اعلان کی جائے گی۔