اسپشل اسٹوری

مسلم تاجر کی ایمانداری نے جیت لیا دل – 15 لاکھ کے زیورات صحیح سلامت لوٹا دیے

ہریانہ کے شہر فریدآباد میں ایک مسلم تاجر کی ایمانداری نے سب کے دل جیت لیے۔

 

دیوالی کے موقع پر گھر کی صفائی کرتے ہوئے اشوک شرما نے غلطی سے کچرے کے ساتھ تقریباً پندرہ لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات سے بھرا تھیلا بھی بیچ دیا۔ چند دن بعد جب گھر میں زیورات نہیں ملے تو خاندان سخت پریشان ہو گیا اور فوراً پرانے سامان اور کچرا خریدنے والے تاجر اختر خان سے رابطہ کیا، لیکن اس وقت کچھ پتا نہ چل سکا۔

 

تقریباً چار ماہ بعد جب اختر خان کچرا چھانٹ رہے تھے تو انہیں ایک لفافہ ملا جس میں قیمتی سونے کے زیورات تھے۔ انہوں نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً زیورات پولیس کے حوالے کر دیے۔

 

پولیس نے مقدمے کی بنیاد پر اشوک شرما کے خاندان کو بلا کر زیورات ان کے حوالے کر دیے۔ قیمتی سامان واپس ملنے پر خاندان کی خوشی دیدنی تھی، جبکہ اختر خان کی دیانت داری کی ہر طرف تعریف کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button