اسپشل اسٹوری

کیرالا کے ایک گاوں میں مسلمانوں نے ادا کی چرچ میں عید کی نماز

کیرالا کے ملاپورم میں عیدالفطر کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بہترین مثال  سامنے آئی ہے جہاں عیسائی طبقہ کے افراد نے چرچ کے دروازے مسلمانوں کو  نعید کی نماز کے لیے کھول دیے ۔  کیرالا کے منجیری گاوں میں نکولس میموریل CSI  کے حکام نے مسلمان بھائیوں کو چرچ کے سامنے وسیع میدان میں عید کی نماز ادا کرنے کی دعوت دی ۔ جس پر سینکڑوں مسلمانوں نے چرچ کے احاطے میں نماز ادا کرنے کے لیے جمع تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ گاوں کے مسلمان ہر سال مقامی گورنمنٹ اسکول کے میدان میں عید کی نماز ادا کرتے تھے۔ لیکن حکام نے لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے اسکول کو بند کردیا۔ اس کے ساتھ ہی چرچ کے ذمہ داروں نے رمضان کی نماز کے لیے چرچ کے دروازے کھولنے کا فیصلہ کیا اور مسلم معززین کو اس کی دعوت دی ۔

سینکڑوں مسلمان بھائی چرچ کے احاطے میں رمضان المبارک کی نماز ادا کرنے آئے۔ دریں اثناء فادر فرانسس جوئے مسیلمانی نے کہا کہ وہ مقدس دن پر مسلمان بھائیوں  کی میزبانی کا موقع پا کر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  مذہبی کشیدگی کے وقت محبت اور اتحاد پر زور دیا جانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button