اسپشل اسٹوری

منموہن سنگھ کو ماروتی 800 کار بے حد پسند تھی

سابق وزیرِاعظم منموہن سنگھ کو ماروتی 800 کار سے بے حد لگاؤ تھا۔ ان کے قریبی ساتھی، آئی پی ایس افسر ارون آسیم، جو بطور اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) چیف ان کے ساتھ کام کر چکے ہیں، نے یہ بات برائی ۔

 

ارون آسیم، جو اس وقت اتر پردیش کے کنوج علاقے سے ایم ایل اے ہیں، نے بتایا کہ منموہن سنگھ نہایت سادہ طرزِ زندگی گزارتے تھے اور ان کی ذاتی ملکیت میں صرف ایک ہی کار تھی، جو کہ ماروتی 800 تھی۔

 

انہوں نے بتایا کہ وزیرِاعظم کے گھر میں بلٹ پروف بی ایم ڈبلیو کار کھڑی رہتی تھی، لیکن منموہن سنگھ ہمیشہ اپنی ماروتی کار کو ترجیح دیتے تھے اور اسے اپنی "ذاتی کار” کہہ کر فخر محسوس کرتے تھے۔

 

ارون نے مزید بتایا کہ 2004 سے 2007 کے درمیان جب وہ ایس پی جی پروٹیکشن ٹیم میں تھے، تو انہوں نے دیکھا کہ منموہن سنگھ، جو ایک متوسط طبقے کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے، ہمیشہ اپنی جڑوں کو یاد رکھتے تھے۔

 

اگرچہ سیکورٹی کے لیے بلٹ پروف بی ایم ڈبلیو فراہم کی گئی تھی، لیکن منموہن سنگھ ماروتی 800 کو زیادہ اہمیت دیتے تھے۔

 

ارون نے کہا کہ منموہن سنگھ نے ہمیشہ عام عوام کی فکر کی اور ان کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کی۔ وہ بی ایم ڈبلیو کو لگژری کے لئے نہیں بلکہ سیکورٹی کے لیے استعمال کرتے تھے۔

 

جمعرات کو دہلی میں منموہن سنگھ کے انتقال کے بعد، ان کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔

 

وزیرِاعظم نریندر مودی اور مرکزی وزراء نے آج ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button